نوشہرہ ،کمرے کی چھت گرنے سے مالک مکان ملبے تلے دب کر جاںبحق

جمعرات 9 اپریل 2020 00:18

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) نوشہرہ کے علاقے شیخانو کلی جلوزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے مالک مکان ملبے تلے دب کر جاںبحق ۔پولیس اور ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی سٹیشن 44 چراٹ/ڈگ اسمعیل خیل سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی سٹیشن 44 چراٹ/ڈگ اسمعیل خیل سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ملبے تلے دبے سردار علی ولد تاج ملی عمر 36 سال نکال کر شدید زخمی ہوگئی.میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقلی کے دوران سردار علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق سردار علی اپنے کمرے میں لیٹے ہوئے تھے۔مکان کی دوسری منزل کے پرانے بوسیدہ کمرے کی کڑیاں تبدیل کرنے کے لئے اوپری چھت کو کھولا جا رہا تھا۔کہ اچانک لوہے کا گاڈر نیچے چلا گیا جس کے باعث نیچے والے کمرہ بھی زمین بوس ہوگیا. سردار علی ملبے تلے دب گئے۔فوری طور پر ان کو بھاری ملبے سے نکالا گیا۔ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر نعیش ورثا کے حوالے کردیگی

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں