نوشہرہ، منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان، میاں بیوی سمیت پانچ ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 31 جولائی 2020 22:37

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) اضاخیل پولیس کا منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈوان، میاں بیوی سمیت 05 ملزمان گرفتار کرکی11 کلوگرام افیون، 10کلوگرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عجب باغ پولیس چوکی اور ایکسائز پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران عجب باغ کے مقام پر دوران ناکہ ایک رکشہ کو روکا، رکشے کی تلاشی لینے پر اسپیکر میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 11 کلوگرام افیون اور5.4 کلوگرام چرس برآمد کرلیا گئی۔

ملزمان نادر اور اسکی بیوی مسمات نعیمہ عرف صائمہ کو لیڈیز پولیس کی موجودگی میں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری کارروائی میں فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے سے 4.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان یاسر حسین اور افتخار کو پابند سلاسل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں