رسالپور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی ،موٹروے کے اردگرد خاردار تار کاٹ کر چوری کرنیوالی2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:03

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) رسالپور پولیس نے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹروے کے اردگرد خاردار تار کاٹ کر چوری کرنے والی02 ملزمان رنگے ہاتھوں جبکہ ڈاگ اسماعیل خیل میں سرگرم 02 رکنی چور گروہ گرفتار۔مالمسروقہ برآمد۔گزشتہ شب بلال حلیم SHO معمول کی گشت پر تھے کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ موٹر وے کے قریب چند مشکوک افراد گھوم رہے ہیں۔

اطلاع پر فوری طور پر موٹروے کے قریب چیکنگ شروع کی۔موٹروے کے دونوں سائیڈوں پر سروس روڈ پر رائیدرز اور پولیس موبائیل کے ذریعے باریک بینی سے چھان بین کی گئی۔دوران چیکنگ حسن آباد کے قریب چار کسان موٹر وے کیلئے لگی خار دار تار کاٹ رہے تھے۔پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کی۔

(جاری ہے)

تعاقب کرنے پر 02 ملزمان جہانزیب ولد سرور اور رفیع اللہ ولد رحمت ساکنان مرادن کو گرفتار کر لیا گیا۔

موقع سے 80 کلوگرام کاٹی گئی خار دار تار،آلات وارادت اور رکشہ تیز رفتار برآمد کر لیا گیا۔اس طرح ظفر خان SHOجلوزئی نے ڈاگ اسماعیل خیل میں سرگرم چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔ الیاس ولد علی حیدر اور انور ولد یا زادہ ساکن پناہ کوٹ متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر موٹر سائیکل،نقدی،موبائیل فونز،موبائیل کارڈز اور دوسری اشیاء برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں