نوشہرہ ،امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،01 اشتہاری اور 05 منشیات فروش گرفتار

پیر 11 اکتوبر 2021 19:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کا کینٹ، اکوڑہ اور پبی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،01 اشتہاری اور 05 منشیات فروش گرفتارکرلئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کینٹ، اکوڑہ اور پبی کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تینوں SHOs کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔ لیڈیز پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران 01مجرم اشتہاری 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ 51 مشتبہ افرادکو چھان بین کیلئے تھانہ جات کو منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 02 عدد پستول،6.4 کلوگرام چرس اور 391 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں