17 جنوری سے 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے،ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز

ہفتہ 15 جنوری 2022 20:34

نوشہروفیروز۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی صدارت میں کورونا سے بچاو کی ویکسین تعلیمی اداروں کے تمام طلبہ کو لگانے سے مطلق اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ عباسی، کورونا مہم کے تمام تحصیلوں کے فوکل پرسن تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا کام تمام محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل کام محکمہ صحت کا ہے لیکن محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 17 جنوری سے 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے  اگر کسی کی جان ویکسین لگنے سے بچ جائے تو اس سے زیادہ بہتر کام اور کونسا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں