نوشہرہ ، نظام پور گاؤں کاہی میں عطائی ڈاکڑ کی غلط انجکشن لگانے پرغریب مزدورجاں بحق

ہفتہ 18 جون 2022 18:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2022ء) نوشہرہ کے علاقے نظام پور گاؤں کاہی میں عطائی ڈاکڑ کی غلط انجکشن لگانے پرغریب مزدورجاں بحق ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات نظام پور کے گاؤں کاہی کے 38 سالہ غریب محنت کش گل زمان اپنی بیوی کے ہمراہ گاؤں میں سعید نامی عطائی ڈاکڑ کے پاس گئے جہاں پر سعید نے انکو درد کا ایک انجکشن لگایا۔ انجکشن لگتے ہی گل زمان کی حالت خراب ہونے لگی جسکو فوری طور نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس لے جایاگیا جہاں پر ڈاکڑوں نے انکی موت کی تصدیق کردی ،موت کا سنتے ہی عطائی ڈاکڑ موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں