نوشہرہ ،مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی ،ہسپتال منتقل

بدھ 22 جون 2022 20:27

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2022ء) نوشہرہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ امانگڑھ میں حالیہ بارش کی وجہ سے گذشتہ رات 2بجے کے قریب مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے گھر میں سوئے ہوئے اہلخانہ کے سربراہ جہانزیب اور اس کی اہلیہ ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ ان کے بچے مکان کے دوسرے کمرے میں سوئے رہے تھے جو کہ مجعزانہ طور پر محفوظ رہے واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے ہوئے شخص جہانزیب جو کہ دم توڑ چکا تھا اور ان کی اہلیہ مسما بی بی عمرجو شدید زخمی ہو چکی تھی کو نکالا اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں