نوشہرہ کینٹ، سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، چھ افغان مہاجر،21مشتبہ ملزمان سمیت 44ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 21:27

نوشہرہ کینٹ، سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، چھ افغان مہاجر،21مشتبہ ملزمان سمیت 44ملزمان گرفتار
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء)نوشہرہ تھانہ رسالپور کی حدود میں سیکورٹی فورسز ،احساس اداروں اور پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن چھ افغان مہاجر،21مشتبہ ملزمان سمیت 44ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

جدید ہتھاروں سمیت شراب اور منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق نوشہرہ تھانہ رسالپور کی حدود میں سیکورٹی فورسز ،احساس اداروں اور پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک اپریشن احساس معلومات پر کیاگیا۔

زرائع کے مطابق سرچ اینڈ اسٹرائیک اپریشن رسالپور کے علاقے گلبہار کالونی،ڈھری کورونہ،حافظ کالونی ایریگیشن کورونہ میں کیاگیا۔پولیس کے مطابق اپریشن شیرین کوٹھے اور بہرام کلے میں بھی کیاگیا۔جہاں سے چھ افغان مہاجر،21مشتبہ ملزمان سمیت ۴۴ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔جدید ہتھاروں سمیت شراب اور منشیات برآمد۔ پولیس نے ملزماں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفیتش شروع کر دی ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں