نوشکی ،الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام’’ ووٹ کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:48

نوشکی ،الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام’’ ووٹ کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی
نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ووٹرز کے دن کی مناسبت سے ماڈل سکول سے ریلی نکالی گئی،ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جس میں سیاسی پارٹیوں کے رہنما، سرکاری افسران سول سوسائٹی سے تعلق رکھتے والے افراد اور طلباء نے شرکت کی ،ریجنل الیکشن کمشنر شمس وارثی الیکشن آفیسرآغا احسان شاہ بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی حمید بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ووٹ کی اہمیت کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں