حکومت عوام کے جان و مال کی تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،خیر بخش بلوچ

ہو شاب واقعے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ حکومت بچوں سمیت سب کو زندگیوں موت کی طرف دھکیل رہی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:00

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے ہوشاب واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کی تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بلکہ ہو شاب واقعے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ حکومت بچوں سمیت سب کو زندگیوں موت کی طرف دھکیل رہی ہے۔کھبی کرسی کی جنگ اور کھبی فنڈز کی جنگ میں مصروف حکومت اور اپوزیشن کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی نوشکی ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اجلاس پارٹی آفس میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور اعزازی مہمان رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ تھے اجلاس میں مرکزی کونسل سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا عہدیداران اور ورکرز نے اپنی تجاویز پیش کئے اجلاس میں سانحہ ہوشاب کی بھر پور مذمت کی گئی اور انہیں کھلی جارحیت اور بربریت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے واقعات کا رونما ہونا بلوچستان اور خصوصاً مکران پر اس کی منفی اثرات مرتب ہونگے کیونکہ ایسے واقعات متواتر ہورہے ہے ان کی وجوہات کیا ہے ان کیلئے آزاد جوڈیشل کمیٹی بنایا جائے اور ان واقعات کی محرکات کو سامنے لایا جائے اور ان واقعات میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا مل تاکہ آئندہ کیلئے ایسے سانحات رونما نہ ہوسکے دوسری طرف سانحہ ہوشاب کی لواحقین سخت سردی میں کوئٹہ میں دھرنا دے رہے ہے اس نااہل اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت جوکہ اپنے کرسیاں بچانے کیلئے اسلام آباد کی یاترا کررہے ہے اور ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سانحہ ہوشاب کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کرسکے ان کو اپنی مراعات اور اپنی کرسیوں کی پڑی ہے آج بلوچستان انہی سلیکٹڈ شدہ لوگوں کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے جو معاشی ہو یا انتظامی کیونکہ ان سلیکٹڈ نام نہاد نمائندوں کو صرف سیاسی ڈرامہ بازی کیلئے بلوچستان پر مسلط کیا گیا ہے اجلاس کے آخر میں مرکزی کونسل سیشن قومی کانگریس کیلئے مرکزی اور صوبائی کونسلرز کی چناؤ بھی ہوگئی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن 29,30,31 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں