23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوشکی کے تمام سکولوں کے طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے یوم پاکستان کے اہمیت و افادیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،ٹیبلو ،خاکے اور ملی نغمے پیش کیئے ،تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل اظہر علی شیراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہونے والے بیرونی ایجنٹوں کوآزادی ہضم نہیں ہورہی قیام پاکستان کے بعد اب استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد جاری ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو مذہب کی بنیاد پروجود میں آنے والی مقدس ریاست ہے ہمارے اقابرین نے 23 مارچ کو لاہور میں قرارداد پاکستان کے زریعے پاکستان کا تصور پیش کیا اور قائد کی جدوجہد کی بدولت 14اگست 1947کو پاکستان کی صورت میں ہمیں تحفہ ملا قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں آباواجداء نے بے پناہ قربانیاں دی جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں قیا م پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ابھی ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے اپنی صلاحتیوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کے ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں عوام دفاعی اداروں کی قدر کریں اور مخالفین کے پروپگنڈوں پر کان نہ دھریں ہم انفرادی طور پر اپنے گریبان میں جانکیں کہ ہم نے وطن کیلئے کیا کیا ہے اپنے گھر محلہ شہر اور صوبے کے ماحول کو پر امن بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ہم نوجوان نسل کو ایک خوشحال اور بہتر مستقبل دے سکیں ،جب تک مسلمانوں نے علم اور تعلیم کے ساتھ وابستگی رکھی تو حکمرانی کرتے رہیں اس لئے میری آپ سے گزارش ہے کہ تعلیم کے حصول کو اپنا نصب العین بنائے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا تصور ممکن نہیں انہوں نے کہا اساتذہ کی قدر کریں جن اقوام نے اساتذہ کا احترام نہیں کیا وہ کبھی بھی ترقی و خوشحالی کی جانب نہیں بڑھ سکے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفر علی محمد شہی ،ڈسٹرکٹ چیئر مین میر اورنگزیب جمالدینی،لیفٹینٹ کرنل ہمایوں خلیل جرال ،سابق صوبائی وزیر بابو میر محمد رحیم مینگل،چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار منظور احمد پرکانی ،قبائلی رہنماء حاجی ناصر خان بادینی،ڈی ای او ایجوکیشن مختیار بلوچ ،ایکسیئن غلام محمد زہری ،ای ڈی او فیمیل راکھی چودہدری ،رمضان بلوچ،نقیب اللہ سمیت اساتذہ اکرام طلبا ء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں