ترقی فائونڈیشن کے جانب سے پریس کلب نوشکی میں گورنمنٹ فنانس اسکیم کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

جمعرات 12 نومبر 2020 15:01

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) ترقی فائونڈیشن کے جانب سے پریس کلب نوشکی میں ایک پروگرام گورنمنٹ فنانس اسکیم کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں اسٹیٹ بنک کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیرجان ،سینئر پروگرام منیجر ترقی فاونڈیشن عیسی خان ،آئی ٹی سی ، ایس ایم ای اسپیشلسٹ عطاء الرحمن،ماہر شعبہ صنعت و زراعت عبدالقیوم اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی نے شرکت کی پروگرام میں ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے خواتین و مرد حضرات جن کا تعلق زراعت مالداری لائیو سٹاک چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے ذریعہ روزگار سے وابستہ ہیں خواتین کے لئے خصوصی قرضہ اسکیمات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا جبکہ گراسپ پراجیکٹ کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کرکے بتایا گیا کہ نوشکی میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کے تعاون سے کوئٹہ نوشکی اور پشین میں زمینداروں و مالداروں کو اسٹیٹ بنک کے مختلف فنانشل اسکیم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا گرانٹ کے حصول شرائط سے آگاہی بھی دی گئی،پروگرام میں بتایا گیا کہ گرانٹ کا مقصد کورونا وائرس کے وجہ سے متاثر ہونے والے مختلف کاروبار ،فصلوں کی بروقت مارکیٹ تک عدم رسائی سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر متاثر ہونے والے افراد ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں