نوشکی پولیس فورس کی گاڑی مل کے قریب حادثے کا شکار، 2آفیسران سمیت پولیس کے دیگر 3جوان سپاہی شدید زخمی

منگل 16 مارچ 2021 15:56

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2021ء) نوشکی پولیس فورس کی گاڑی مل کے قریب حادثے کا شکار 2آفیسران سمیت پولیس کے دیگر 3جوان سپاہی شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ مل علاقے میں قومی شاہراہ پر پولیس جوانوں کے گاڑی کا 2Dکار کے ساتھ کراسنگ کے دوران پولیس گاڑی بے قابو ہوکر پہاڑ کے ساتھ ٹکرا گئی، گاڑی میں سوار 2 سینئر پولیس آفیسر سمیت 5 پولیس کے جوان زخمی ہوگئے جن کو ہنگامی طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا پولیس زرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں پولیس کے دو سینئر آفیسران مم منیر احمد مینگل اعجاز احمد اور جبکہ تین جوان محمد ظاہر وحید احمد عاقل شاہ کے نام شامل ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال نوشکی پہنچا دیا گیا ہے طبعی امداد دی گئی پولیس فورس کے آفیسران و جوان دالبندین میں جوڈیشل مجسٹریٹ سے قیدیوں کے لئے ریمانڈ لینے گئے تھے جو واپسی پر مل ایریا میں حادثے کا شکار ھوئے،

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں