صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، مثبت سوچ کو فروغ دے کر مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

ْ ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ کی نوشکی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت

منگل 18 ستمبر 2018 18:04

نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ صحت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرینگے صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، مثبت سوچ کو فروغ دے کر مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عوام کی تعاون کے بغیر حکومت اور انتظامیہ کے منصوبے ادھورے رہ جائینگے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشکی نے پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام جان مینگل،صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی و دیگر سینیئر صحافی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ امر باعث خوشی اور اطمینان ہے کہ نوشکی کے صحافی کسی قسم کی دھڑے بندی یا منفی صحافت کے شکار ہونے کی بجا ئے متحد ہو کر علاقے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

مقامی صحافی علاقے کے مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرتے ہوئے احسن طریقے سے اپنی فرائض سرانجام دے رہے ہیں صحافیوں پر بڑی ذ مہ داریان عائد ہوتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات میری اولین ترجیحات میں شامل ہے 90دن کے پلان میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو نوشکی گریڈ سے 24گھنٹے بجلی کی فراہمی،پچاس بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی ادھورے کام کا دوبارہ آغاز،سول ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،گرلز کالج میں لیکچرارز کی کمی کو دور کرنا شامل ہے ان مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے علاقہ معتبرین عوامی نمائندوں،صحافیوں کی تعاون کی ضرورت ہے نوشکی میں کمپوٹرائزڈ لوکل کے اجراکیلئے جلد کام کا آغاز ہوگا جس سے جعلی لوکل سرٹیفکٹ کا حصول ممکن نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کے بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا اور ہال کیلئے ساونڈ سسٹم دینے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں