نوشکی: تحریک انصاف رہنمائوں کا صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اس پیشے کو صحافی برادری انتہائی دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں، نوشکی کے صحافیوں پر ہمیں فخر ہیں جو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کررہے ہیں، پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:46

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ نے نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں اپنے رہائش گاہ پرتکلف طہرانہ دیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اس پیشے کو صحافی برادری انتہائی دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں، نوشکی کے صحافیوں پر ہمیں فخر ہیں جو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کررہے ہیں، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سمیت سوشل میڈیا میں علاقائی اور عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کررہے ہیں، صحافیوں کی بدولت مسائل حل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی پریس کلب ضلع میں ایک ماڈل صحافتی ادارہ بن چکاہے ، جو پورے بلوچستان میں نمایا مقام حاصل کیا ہے صحافیوں کے قلم سے ہم سب کی آواز بلو چستان سمیت ملک کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے، صحافت ملک کا چھوتا ستون ہے، اور حکام بالاتک رسائی کا واحد ذریعہ صرف میڈیا ہے، انہوں نے کہاکہ نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ہمارا ہمیشہ تعاون اور سپورٹ رہاہے انشا اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا اس موقع پر نوشکی پریس کلب کے بزرگ صحافی حاجی سعید بلوچ نے چیف آف رخشانی سردار پرنس عبدالقادر بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی ہم سب کا گھر یہاں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو مناسب انداز میں میڈیا کے اندر کوریج مل رہی ہیں نوشکی کے صحافی بغیر معاوضہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس موقع پر صدر پریس کلب مالک عدیل مینگل سمیت دیگر کابینہ کے عہدیداران اور ممبران موجود تھے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں