نوشکی ۔ خون سفید ہوگیا، نوشکی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

پیر 4 نومبر 2019 19:18

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) خون سفید ہوگیا نوشکی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔اطلاع کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی بٹو میں علی الصبح تقریبا 6 بجے کے قریب محمد رمضان نے معمولی تکرار کے بعد اپنے ہی حقیقی بھائی کلیم اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہی لاش سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں