نوشکی پولیس نے گاڑیوں سے بلیک پیپرز اتارنے کی مہم کا آغاز کر دیا

منگل 25 فروری 2020 18:47

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) نوشکی پولیس نے گاڑیوں سے بلیک پیپرز اتارنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن نوشکی علی احمد بگٹی کی نگرانی میں ایس آئی پولیس فورس نے خیصار پل پر ناکہ لگا کر 36 سے زائد گاڑیوں سے بلیک پیپرز اتار دیئے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات بھی چیک کئے گئے کاغذات نہ رکھنے والے گاڑی مالکان کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات نہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ بلیک پیپرز ازخود اتار دیں تاکہ پولیس کو شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں