وزیراعلی،گورنر بلوچستان،کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نوشکی و چاغی علاقے میں تمام اراضیات کی فوری سٹلمنٹ کویقینی بنائیں،نوشکی بدوزوئی قبائل

پیر 12 اکتوبر 2020 20:38

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) نوشکی بدوزوئی قبائل کے معتبرین ملک عبدالمجید بدوزئی، سردار مزار خان بدوزئی, حاجی شاہ جہاں بدوزئی، حافظ باری بدوزئی، اور دیگر نوشکی پریس کلب میں اپنے اراضیات کے متعلق پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 74سال گزرنے کے باوجود نوشکی اور چاغی اضلاع کے 90فیصد اراضیات کو سیٹلمنٹ نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے لینڈ مافیا کے لوگ غیرقانونی طور پر ان اراضیات کی خرید و فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار بادینی سردار جمالدینی سردار مانداہی اور سردار سنجرانی کے پاس ہمارے آباو اجداد نے اپنی اراضیات بطور امانت رکھیں ہیں جنکو اب اقوام بدوزئی لجء واپس لینے کے لیے رابطہ کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان گورنر بلوچستان. کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نوشکی و چاغی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ علاقے میں تمام اراضیات کی فوری سٹلمنٹ کویقینی بنائیں تاکہ اراضیات کی اصل مالکان کی شناخت ہوسکیں بصورت دیگر علاقے میں امن و امان کی کی صورت حال خراب ہوسکتی ہیں. پریس کانفرنس میں بدوزئی قبائل کے علاوالدین لیجئی بدوزئی، حاجی عبداللہ فقیرزئی بدوزئی، شاہ ؁محمد آدمزئی بدوزئی، چئرمین منیراحمد بدوزئی، عبداللہ بدوزئی، عزت اللہ ، لعل محمد فقیرزئی بدوزئی، عبدالقدوس باجیزئی بدوزئی، دین محمد آدم زئی بدوزئی، حافظ خدائے رحیم نصروئی بدوزئی، حمداللہ نصروئی بدوزئی سمیت درجنوں اقوم بدوزوئی کے معتبرین موجود تھے �

(جاری ہے)

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں