نوشکی ،پی ڈی ایم کی تحریک ملک اور قوم کو ناہل حکمرانوں سے نجات کا زریعہ او ر جمہوریت کی استحکام کیلئے بارآور ثابت ہوگی ، سردار محمد عمر گورگیج

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:40

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا تحریک ملک اور قوم کو ناہل حکمرانوں سے نجات کا زریعہ او ر جمہوریت کی استحکام کیلئے بارآور ثابت ہوگی اہل بلوچستان بالخصوص رخشان ڈویژن کے عوام اور پارٹی کارکن 25 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں مہنگائی بیروزگاری اور غربت نے لوگوں سے زندگی کی خوشیاں چھین رکھی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسہ سے متلعق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسموقع پر ضلعی صدر ابراہیم بلوچ نائب صدور میر آزاد خان مینگل لونگ شاہ صلعی سیکرٹری اطلا عات نثار احمد گورگیج چاغی کے سیکرٹری اطلاعات غلام جان حسن زئی میر بالاچ خان گورگیج سید ناظم شاہ و دیگر موجود تھے سردار محمد عمر گورگیج نے کہا 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی اور آمریت سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگی موجودہ حکمران تمامتر بلند و بانگ دعوو اور وعدوں کے باوجود قوم کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مہنگائی بیروزگاری غربت لاقانونیت کی دلدل میں دھکیل کر لوگوں کی خود کشی پر مجبور کر دیا ہے عوام پر مسلط حکمران اپنی ناہلی کی وجہ سے دنیا بھر میں ملک اور قوم کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں حکمران پوری دنیا میں پاکستان کو اپنی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کر دیا ہے پیپلز پارٹی ملک و قوم کی نجات دہندہ جماعت ہے پاکستان کی سالمیت قومی وقار کی سربلندی اور جمہوریت کی استحکام کیلئے بر سر پیکار پیپلز پارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں