ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین اور ڈی ایس پی اختر محمد اچکزہی کی خصوصی ہدایت

نوشکی پولیس کی چوروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیاگیا، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا پولیس کی اولین زمہ داری ہی: ایس ایچ او نوشکی

منگل 6 اپریل 2021 23:42

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2021ء) ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین اور ڈی ایس پی اختر محمد اچکزہی کی خصوصی ہدایت پر نوشکی پولیس کی چوروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نوشکی محمد صادق مینگل اے ایس اہی وحید احمد اے ایس اہی اعجاز احمد اے ایس اہی ظہیر احمد ہیڈ معرر بلال احمد معرر برکت بادینی منظور احمد پر مشتمل پولیس ٹیم نے رات 2 بجے رخشان فلور مل ایریا میں فیلڈر گاڈی کو قبضے میں لے کر ملزمان 1۔

منیر احمد 2۔عطا اللہ مینگل3۔بہروز4۔نصیب اللہ 5۔عطا اللہ شیخ حسینی کو گرفتار کرکے ایم پسٹل 9mm برامد کرلیا ملزمان ڈکیتی کی نیت سے نکلے تھے مقدمہ درج کرلیا گیا نوشکی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہیں ایس ایچ او نوشکی محمد صادق مینگل نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا پولیس کی اولین زمہ داری ہے ملزمان کتنے ہی بااثر ہو لیکن قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے پولیس اپنے فراہض سے غافل نہیں عوام کی جان و مال کی زمہ داری پولیس پرعائد ہوتی ہے اور عوام کی تعاون کے بغیر امن و امان کی بحالی ممکن نہیں جراہم پیشہ افراد کے خلاف گیرا تنگ کر دیا ہی *** 06-04-21/-- #h# ؒجوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے حل طلب مسائل کے حصول کیلئے بلوچستان یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی #/h# کوئٹہ(آن لائن)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے حل طلب مسائل کے حصول کیلئے بلوچستان یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو جامعہ کے تمام شعبہ جات سے گزرتی ہوئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ میں احتجاجی جلسے کا شکل اختیار کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، عبدالباقی جتک ، عنایت اللہ بڑیچ، سعید شاہ بابر اور پروفیسر فرید خان اچکزئی نے خطاب کیا جلسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ملازمین پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے اور جامعہ کو دیوالیہ بنانے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کے نااہل وائس چانسلر اور دیگر انتظامی سربراہان جامعہ کے ترقی و توریج اور مالی بحران کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اور اپنے شاہ خرچیوں میں مصروف ہے ستم ظریفیکی بات ہے جامعہ کے تمام کو آج تک اس مہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے بلکہ پچھلے مہینے بھی بغیر ہائوس ریکوزیشن کے نامکمل تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی جوکہ قابل مذمت اور ملازم کش اقدام ہے،واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے آج احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال پر پروفیسر عبدالباقی جتک، عنایت اللہ بڑیچ، نجیب ترین، پروفیسر شوکت ترین ، عبداللہ مینگل اور محمد حنیف کاکڑ شرکت کی ۔

علاوہ ازیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے احتجاجی کیمپ میں مختلف ملازم تنظیموں سے اکرم گل ، شکیل بھٹی، منظور بلوچ، شاہ جہاں، سیاسی جماعتوں کے رہنما پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال شاہ مختلف طلبا تنظیموں کے عہدیدار اشتیاق بلوچ، ملک محمد عمرسمیت دیگر نے اظہار یکجہتی کیا اور گورنر بلوچستان ، وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کری

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں