کوئٹہ، مولانا غلام نبی کی زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی کابینہ اور بلدیاتی کمیٹی کا اہم اجلاس

جمعہ 24 جون 2022 22:44

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی کابینہ اور بلدیاتی کمیٹی کا اہم اجلاس زیرِ صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا غلام نبی منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل حاجی منظور احمد مینگل ،ضلعی رہنما حاجی غلام دستگیر بادینی ،مولانا غلام حیدر،مولانا احمد شاہ کلانی ،مولانا عبدالغفار ،مولانا عبدالصمد مینگل ،حاجی محمد یوسف مینگل ،حاجی عبدالطیف گورگیج،حاجی رحمت اللہ بادینی،اور محمد زکریا عادل عبداللہ گورگیج نے شرکت کی اجلاس میں 29مئی بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ،نوشکی میں بلدیاتی انتخابات کے بہترین نتائج پر جمعیت علمائے اسلام کے مثبت فیصلوں، اچھی حکمت عملی، اور کارکنوں کی جدوجہد کو سراہا گیا ،اجلاس میں اس بات پر خصوصی مشاورت ہوئی کہ جماعت کی شاندار جیت کے بعد آئندہ مرحلہ کو بہت جلد نمٹایا جائے تاکہ عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر فیصلے ہوجائیں ،اجلاس میں کہاگیا جمعیت علمائے اسلام چونکہ پورے ضلع میں بلدیاتی نتائج کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے اس لئیے دوسرے مرحلے بالخصوص ڈسٹرکٹ اور میونسپل کمیٹی لیول پر سیٹ اپ لانے کیلئے جمعیت کی پوزیشن بہت واضح ہے جسے استعمال میں لاکر اچھے نتائج کے حصول کیلئے طے شدہ حکمتِ عملی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ،جس کیلئے طے شدہ کمیٹی مختار ہے جو سیٹ اپ ترتیب دینے کیلئے بہت ہی جلد لائح عمل طے کریگی ،اور نوشکی عوام کو انشااللہ مثبت خوشخبری ملے گی ،اجلاس میں کہاگیا عوام نے جمعیت کو ایک اچھی مینڈیٹ سے نواز کر اچھے توقعات کی امید کی ہیں جس پر پورا اترنا جمعیت کی ذمہ داری ہے ،صوبہ بھر میں لوگوں نے جمعیت پر بھرپور اعتماد کیا ہے جو جماعت کی بہترین کارگردگی کی دلیل اور اچھی پالیسیوں کا ثبوت ہے ،اور جماعت کو ان بہترین نتائج کو مزید بارآور بنانے کیلئے اچھے فیصلے کرنے ہونگے انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ نوشکی میں عوام اچھے اور مثبت نتائج کا انتظار کرے اور انشااللہ بہت جلد ایک بہترین سیٹ اپ کیساتھ میدان میں آئیں گے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں