نوشکی پولیس‘ تھانہ سٹی کی کارروائیاں مسلسل جاری بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج

بدھ 11 جنوری 2023 19:41

نوشکی پولیس‘ تھانہ سٹی کی کارروائیاں مسلسل جاری بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2023ء) نوشکی پولیس‘ تھانہ سٹی کی کارروائیاں مسلسل جاری بدنام زمانہ منشیات فروشں گرفتارمقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کے جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی رخشان رینج کی حکم پر ایس پی نوشکی غلام حسین باجوہی کی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی نوشکی غوث بخش سیلاچی سی آئی اے انچارج ثنااللہ مینگل ہمراہ کانسٹیبل طفیل احمد کانسٹیبل علی اصغر کانسٹیبل محمد اعظم نے کارواہی کرتے ہوے بدنام زمانہ منشیات فروش خان محمد عرف خانو سکنہ کلی مینگل کو حسب ضابطہ گرفتار کیاگیا ملزم بالا سے ہیروئین برآمد کیا گیا جس سے مذید تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق مزید عوامی شکایات پر ملزم خان محمد عرف خانو کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم قادر آباد اور کلی مینگل ایریا میں منشیات فروخت کرتا تھا اور اس سے پہلے بھی بہت سے منشیات کے مقدمات میں ڈسڑکٹ جیل نوشکی میں بند ہوچکا ہے مذید منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں