نادیدہ قوتیں جمہوری اداروں کو پنپنے کا موقع نہیں دیتے، سردار اختر جان مینگل

منگل 20 فروری 2024 22:43

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم دیکنا چاہتے ہیں ہم مایوس ہیں نہ ہی ہمت ہارے حکمران اور نادیدہ قوتوں نے حسب روایت عوامی مینڈیٹ راتوں رات چوری کر لیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مختصر دورے کے موقع پر بی این پی نوشکی کے مختلف یونٹوں کے عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں نوشکی پہنچنے پر کارکنوں ضلعی عہدیداروں نے سردار اختر جان مینگل کا والہانہ استقبال کیا۔

بی اینڈ آر ریسٹورنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی ورکروں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ جس جوش و جذبے سے آپ نے اپنے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل تحسین ہے اور اس سے بھی بڑھ کر جس اکثریت سے نوشکی کے عوام نے پارٹی کے امیدواروں بابو میر محمد رحیم خان مینگل اور حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے لیئے ووٹ ڈالے انکی اس جرات ھمت اور بی این پی کے حمایت پر میں انکو سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ اور نوشکی کے عوام نے تو بڑے خوبصورت انداز میں اپنا فرض نبھایا مگر یہ ایک الگ بات ھے کہ آپ کے عوامی مینڈیٹ کو راتوں رات چوری کرکے حکمرانوں اور نا دیدہ قوتوں نے حسب روایت نوشکی سمیت پورے بلوچستان میں عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ یہ ھمارے ساتھ صرف آج نہیں بلکہ 1970 سے ھوتا آرہا ھے۔ ان قوتوں نے 1970 کے الیکشن میں بنگالیوں کی اکثریت سے منکر ھو اپنے اقتدار کے ھوس کو پورا کرنے کے لیئے ملک کو دولخت کیا۔

1973 کے دور میں اسمبلی کے اکثریتی اراکین عوامی حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے کی پاداش میں مختلف جیلوں میں پابند سلاسل تھے۔ مگر اقلیتی اراکین کے طرف سے اسمبلی متواتر چلائی جاتی رہی جس کا کورم تک پورا نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی چوری بلوچستان کی الیکشن تاریخ میں پہلی مرتبہ نہیں ھوا ھے بلکہ اس ملک کے لفاظی خیر خواہ شروع دن سے ایسی ہی گھنانی حرکتوں کے مرتکب ھوئے ہیں ہم پہلے بھی مایوس نہیں ھوئے ہیں، آج بھی ھم نے ھمت نہیں ہاری ھے۔

بلکہ ان لفاظی خیر خواہوں نے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اس ملک کو بدنام کر کے رکھ دیا ھے ھم جمہوری جدوجہد کے ذریعے یہاں کے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ھیں مگر نادیدہ قوتیں جمہوری اداروں کو پنپنے کا موقع نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر دیگر جمہوری پارٹیوں کے اشتراک سے جو ھماری ایک اتحاد قائم ھو چکی ھے اس کے فیصلے آپ کے سامنے آتے رہینگے۔ مگر وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ھوئے ھمیں اپنے پارٹی کے حوالے سے بھی کچھ سخت فیصلے لینے پڑہینگے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں