نوشکی کی فٹ بال ٹیم نے آل پاکستان ٹانک خیبر پختونخواء ٹورنامنٹ کے فائنل جیت لیا

منگل 13 جنوری 2015 22:33

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) نوشکی کی فٹ بال ٹیم نے آل پاکستان ٹانک خیبر پختونخواء ٹورنامنٹ کے فائنل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک حسن خان فٹ بال کلب نوشکی نے آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ٹانک خیبر پختونخواء ٹورنامنٹ کے فائنل میں پشاور فٹ بال کلب کو 2/1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کو جیت کر اپنے نام کردیا،مین آف دی ٹورنامنٹ ملک حسن خان کلب نوشکی کے کھلاڑی عبدالقدوس رہے ،علاوہ ازیں نوشکی کے سپورٹس حلقوں میں ملک حسن خان کلب نوشکی کو خیبر پختونخواء میںآ ل پاکستا ن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ نوشکی کے کھلاڑیوں نے نوشکی اور بلوچستان کا نام دوسرے صوبوں میں روشن کرنے کی ایک بہترین مثال قائم کردی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں