سپیشل برانچ اور پولیس کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ چھاپہ،71ہزار من گندم برآمد

جمعہ 24 مئی 2019 16:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سپیشل برانچ اور پولیس کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ چھاپہ اونے پونے داموں خریدی گئی 71ہزار من گندم برآمد مقدمات درج کرلیے گیے ہیں واقعات کے مطابق انچارج سپیشل برانچ اکبر علی نے پولیس اور اسسٹنٹ کنٹرولرعابد علی کے ہمراہ نواحی علاقہ بصیرپورمیں چھاپہ مارکرسستے داموں خرید کرمہنگے داموں فروخت کیلیے ذخیرہ کی گئی 71ہزار من گندم برامد کرکے متعدد ذخیرہ اندوزوں کو پکڑ لیاھے اورانکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروادیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں