اوکاڑہ۔یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا بنیادی مشن متوسط طبقے کے طلباء طالبات کو عالمی معیار کی تعلیم مہیا کرنا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر

پیر 21 اکتوبر 2019 23:16

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا بنیادی مشن متوسط طبقے کے طلباء اور خاص طور پہ طالبات کو عالمی معیار کی تعلیم مہیا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میںنئے تعلیمی سال کیلیے 39 شعبہ جات اور 83 ڈگری پروگرامز میں 6000 نئے داخلے مکمل ہونے پر کیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں داخلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نہ صرف ملک کو قابل گریجوایٹس ملیں گے بلکہ معاشرے سے بچوں سے زیادتی، بچوں اور خواتین پہ تشدد، کم عمری کی شادیاں، انتہا پسندی اور آبادی میں اضافے جیسی کئی برائیاں اور جرائم بھی ختم ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے اپنے آن لائن ایڈمشن سافٹ سسٹم کے ذریعے پاکستان بھر سے کل 75000 درخواستیں وصول کیںاور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 11 نومبر سے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں