تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرنے والے خواتین کے متعلق قابل اعتراض ریمارکس، سوشل میڈیا پر وزیراعظم پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اپریل 2017 20:05

تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرنے والے خواتین کے متعلق قابل اعتراض ریمارکس، سوشل میڈیا پر وزیراعظم پر شدید تنقید
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرنے والے خواتین کے متعلق قابل اعتراض ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اوکاڑہ میں جلسے عام سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کی خواتین کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے جلسے میں موجود ن لیگ کے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کل کا جلسہ دیکھا بہنیں وہاں کیا کر رہی تھیں۔

لیکن آپ ان خواتین سے مختلف ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق قابل اعتراض ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں