اوکاڑہ، نامعلوم ڈاکوکی لاش سپردخاک

اتوار 20 جنوری 2019 20:40

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) دیہایتوں اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ساتھی ڈاکوئوں کے ہاتھوںمارئے جانے والے نامعلوم ڈاکو کاپوسٹمارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور میں مکمل، پولیس نے نعش لاوارث قراردیتے ہو ئے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے گائں کھرل کلاں میں تین مسلح ڈاکو ایک کریانہ کی دوکان میں داخل ہوئے، اور لوٹ مار کی۔

دکاندار لیاقت کی مزاحمت پر ملزمان فرار ہوئے تو دیہاتی بھی آگئے، اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ ہوگیا، ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کاایک ساتھی ماراگیا، ملزمان ساتھی کی نعش چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں