اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتارملزم سے کلاشنکوف برآمد کرلی

منگل 22 جنوری 2019 20:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتارملزم سے کلاشنکوف برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شیر گڑھ نے ایک ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ولائیت عرف پپو ولد نواب علی سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر چک نمبر26/1ALسے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ملزم نے واردات کے بعد کلاشنکوف چھپا رکھی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں