اوکاڑہ ، 70 سالہ خاتون پر بہیمانہ تشدد، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو وائرل ہوگئی

اتوار 8 دسمبر 2019 16:10

اوکاڑہ ، 70 سالہ خاتون پر بہیمانہ تشدد، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو وائرل ہوگئی
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) ضلع اوکاڑہ کے ایک نواحی گائوں میں 70 سال کی خاتون، ان کی بیٹی اور پوتے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں شقی القلب ملزمان کو معمر خاتون پر بھی بہیمانہ تشدد سے کوئی چیز نہ روک سکی، بد بخت ملزمان تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گائوں 12 ون آر میں ظلم و بر بریت کی انتہا دیکھی گئی، 70 سالہ بوڑھی عورت پر با اثر شخص اکرم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق معمرعورت کو سابقہ قتل کے مقدمے میں صلح نہ کرنے پر بیٹی اور پوتے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آمنہ بی بی زمین پر بری حالت میں بیٹھی ملزمان کو تشدد نہ کرنے کے لیے منتیں کرتی رہی، ملزمان انھیں بے دردی سے پیٹتے رہے، اور تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے، بوڑھی عورت پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ فوٹیج میں بوڑھی عورت پر ہونے والا تشدد واضح دیکھا گیا ۔واقعہ کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست دی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقدمے کا نہ تو تاحال اندراج کیا گیا نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں