اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر قرنطینہ سنٹرز کا دورہ، فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 15:55

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ضلع میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی نقطہ نظر سے ضلع میں انسداد کرونا کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے ڈپٹی کمشنر عثمان علی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سنٹروں میں تمام تر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر شیر گڑھ میں بنائے گئے قرنطینہ میں 20کمرے اور ایک کانفرنس ہال جبکہ ایک وارڈ کی سہولت دستیاب ہے اور یہاں پر 71افراد کی گنجائش ہے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بنگلہ گوگیرہ میں بنائے گئے قرنطینہ میں 23کمرے جبکہ 64افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بصیر پور کے قرنطینہ میں 19کمرے اور 50افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے محکمہ صحت کی طر ف سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں