شکرگڑھ،ٹا ئیگر فورس گرین سیلفی ڈے کے موقع پرضلع بھر میں مجموعی طور پر 25ہزار پو دے لگا ئیں جائیں گے،ڈویزنل فارسٹ آفیسر

بدھ 29 جولائی 2020 22:41

شکرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) ڈویزنل فارسٹ آفیسر ارشاد گو ند ل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نا رووال کو بتایا کہ 9 اگست کو وزیر اعظم کے پر وگرام ٹا ئیگر فورس گرین سیلفی ڈے کے موقع پر شکرگڑھ اور ظفروال میں 8،8 ہزاراور تحصیل نا رووال میں 9ہزار جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 25ہزار پو دے لگا ئیں جائیں گے،ضلع کی تینو ں تحصیلو ں میں سرکا ری سکو لز،کا لجز ،سرکا ری ہسپتا ل و دفاتر،گرین بیلٹس و دیگر نمایا ں مقامات پر پو دے لگائے جائیں گے،پلا نٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع کی تینو ں تحصیلو ں میں ایک ایک ہزار پو دے لگا ئے گئے ہیں ،محکمہ جنگلا ت ٹائیگر فورس کو خصوصی نر خو ں پر 2روپے میں فی پو دا فراہم کر ے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ جنگلا ت کے رینج افسران اور دیگر عملہ کو خصو صی ہدا یا ت جا ری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بر یفنگ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ڈا کٹر محمد فیصل سلیم کو دیتے ہو ئے بتائی۔اسسٹنٹ کمشنر ز عمر افتخار شیر ازی ،وقار اکبر چیمہ ،سب ڈویزنل فاریسٹ آفیسر آفتاب احمد ،رینج فارسٹ آفیسر عا طف پر یم کے علا وہ ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیا ز ،ڈی ایف سی ہمایو ں اختر گل اور اے ڈی ایل ڈا کٹر نصرت پر وین اس مو قع پر مو جو د تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں