اوکاڑہ: منڈی احمدآباد کے نواحی آبادی کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی

حادثے کے نتیجے میں 65 سالہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 19 ستمبر 2019 14:45

اوکاڑہ: منڈی احمدآباد کے نواحی آبادی کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ منڈی احمد آباد کی نواحی آبادی رسول پور کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی شخص کو آر ایچ سی منڈی احمد آباد میں منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بشیر شاہ ولد بہار شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو منڈی احمد آباد کا رہائشی تھا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں