دیپالپور میں خوف کی علامت سمجھا جانے والے بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،مذہبی سیاسی سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین

ہفتہ 30 اپریل 2022 15:42

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2022ء) دیپالپور میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا بدمعاش شانی تیجیکا کو پولیس نے گرفتار کر لیا مذہبی سیاسی سماجی حلقوں کا اوکاڑہ پولیس کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

شانی تیجیکا نامی بدمعاش حویلی لکھا میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا کوئی بھی شخص شانی سے محفوظ نہیں تھا جس کو چاہتا سرعام مارنا شروع کردیتا اور ساتھ ویڈیو بناتا وائرل کر دیتا تھا کسی کی ناک سے لکیریں نکلواتا اور معافی منگواتا مذہبی سیاسی سماجی حلقوں کا اوکاڑہ پولیس کو خراج تحسین کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں قانون شکن قانون کے شکنجے میں ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں