اوکاڑہ، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا اور ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے، رضوان نذیر

جس کے لئے بھر پور شجر کاری وقت کا تقاضا ہے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا سب سے اہم ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 جولائی 2018 22:54

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا اور ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے جس کے لئے بھر پور شجر کاری وقت کا تقاضا ہے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے درخت لگانا سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر شخص کو انفرادی حیثیت اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی سی آفس کے لان میں مون سون شجرکاری مہم کا جیکورنڈا کا پودہ لگا کر افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرکاری افسران این جی او ز کے نمائندے اور شہری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں نہ صرف نئے پودے لگانا ہیں بلکہ پہلے سے موجود پودوں کی حفاظت بھی کرنی ہے قر عہ ار ض پر پودے انسانی بقاء کیلئے بنیادی ا ہمیت رکھتے ہیں صنعتی ترقی کی بڑھتی ہوئی رفتار نے فضائی آلودگی کے جو مسائل پیدا کئے ہیں ان کے حل کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ازحد ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری افسران اپنے دفاتر اور زیر انتظام عمارتوں کے احاطوں میں دستیاب جگہ پر پودے لگائیں انہوں نے کہا کہ حالیہ شجر کاری اس مہم میں عام شہریوں این جی اوز وکلا ء صحافیوں علماء و مشائخ تما م شعبوں کے لوگوںشامل کرنے کے لئے کوشش کی جائے اور پودے لگانے کی اس مہم کو فرض سمجھ کر مکمل کیا ہے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نیاز محمد اور ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار جنجوعہ حالیہ مون سون شجر کاری مہم میں لگائے جانے پودوں سے متعلق بریفنگ دی

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں