حجرہ شاہ مقیم،میاں بیوی نے محنت کش کی بیوی کو حبس بیجامیں رکھ کرنومولود کاگلادباکرقتل کردیا،مقدمہ درج

جمعرات 16 اگست 2018 20:24

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) میاں بیوی نے محنت کش کی بیوی کو حبس بیجامیں رکھ کرنومولود کاگلادباکرقتل کردیا،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چورستہ میا ں خاں کا محمد جمیل لاہور میں دودھ دہی کاکاروبارکرتاہے جسکی پندرہ ماہ قبل سمیرابی بی سے شادی سرانجام پائی اور وہ خوش و خرم زندگی گزارنے لگے اسی دوران اسکے رشتہ دار محمد انصر نے اپنی بیوی کے ہمراہ اس سے جھگڑاکرکے اسکی بیوی جوکہ حاملہ تھی کو اپنے ساتھ لیااور اپنے گائوں دھور کوٹ جندران کلاں لے جاکر حبس بیجامیں رکھ لیاجب محمدجمیل اپنی بیوی کو واپس لے جانے کامطالبہ کرتا تو وہ اسے گالی گلوچ کرکے انکارکردیتے گزشتہ روز محمد جمیل کو اسکے سسر کے سیل فون سے کال موصول ہوئی کہ تمہارابیٹاپیداہوا ہے اور وہ فوت ہوگیا ہے جب وہ گھر پہنچاتودیکھاکہ نومولود مردہ بچے کے گلے میں نشان پڑے ہوئے ہیںجسے گلادباکرقتل کیاگیاتھا،آن لائن کے مطبق مردہ بچے کے و الد محمد جمیل کی رپورٹ پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے اسکے سنگدل سسرالیوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیااور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں