منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، دس ملزمان گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) اوکاڑہ پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، پولیس نے دس ملزمان گرفتارکرلئے ،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف مقامات سے ظفر اقبال ولد محمد حسن کوقابو کرکے 450گرام چرس خاتون منشیات فروش شازیہ بی بی زوجہ نذیر حسین کو قابو کرتے ہوئے قبضہ میںلے لی، منشیات فروش خوشی محمد ولد پنوں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی610گرام چرس برآمد کر کے قبضہ میں لے لی، خضر حیات عرف مالو سی19لیٹر شراب برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لی،عمران عرف مانی سی55لیٹر شراب برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لی، محمد عمران عرف بھالو شاہ سی53لیٹر شراب برآمدکرکے قبضہ میں لے لی،شراب کشید کرنے کی بھٹی پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے شراب کشید کرنے میں مصروف محمد وقاص کوموقع سے گرفتارکرلیا،کشید کی گئی 15لیٹر شراب برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لی، علاوہ ازیں پولیس نے رب نواز سے پسٹل 30بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لی، محمد یار سے پسٹل30بور برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لی،افتخار علی سے پسٹل30بور برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان نے خلاف مقدما ت درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں