بچوں میں اعتماد سازی اور بہتر نشونما کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں اشد ضروری ہیں،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

اوکاڑہ ۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ طالبعلموں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے غیر نصابی سر گرمیاںاہم کردار ادا کرتی ہیں ۔بچوں میں اعتماد سازی اور ان کی بہتر نشونما کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں اشد ضروری ہیں بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو پاکستان کا ایک کار آمد اور مفید شہری بنانے کے لئے اساتذہ کرام اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر گڑھ میں داؤ د بندگی سکول میں منعقد ہ سپورٹس میلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی ہدایت کی روشنی میں آگے بڑھنے کے لئے محنت کریں انشاء اللہ مستقبل قریب میں وہ جس شعبہ میں بھی جائیں گے وہاں کامیاب ہونگے انہوں نے اساتذہ کرام کی محنت اور توجہ کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں اور معاشرہ کی ترقی اساتذہ کرام کی محنت اور رہنمائی سے ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں