پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، میرٹ پر روزگار کی فراہمی تحریک انصاف کا ویژن ہے ، سید صمصام شاہ بخاری

بدھ 24 اپریل 2019 22:09

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، میرٹ پر روزگار کی فراہمی، عوام کے بلند معیار زندگی صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بین الااقوامی معیار کے حصول اور فوری عوامی مسائل کے کلیدی حل کے لئے تحریک انصاف کا ویژن ہے۔پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے اللہ پاک نے جو بھی مقام دیا ہمیشہ اپنے عہدے سے وفا کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے گھرانے کو جب بھی موقع ملا ہم نے ملک کو نیا ویژن دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی اوکاڑہ کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک سلیم فوجی،تحریک انصاف کے رہنما ملک عدنان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ جو محبت کا جو رابطہ ہے اب اس کو مزید مستحکم کریں گے۔ پنجاب حکومت میں زراعت، کسان کی ترقی کے لیے لائحہ عمل اختیار کر کے زراعت کسان اور مزدور کی ترقی کے نئے راستے بناینگے۔تعلیم صحت کے شعبہ جات میں حیرت انگیز تبدیلیاں لائیں گے،عام آدمی کو سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں