اپنے دور میں کسی کو انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا ہمیشہ تعمیری سیاست کو فروغ دیا ۔میاں منظور احمد خان

جمعرات 25 اپریل 2019 18:27

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اپنے دور میں کسی کو انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا ہمیشہ تعمیری سیاست کو فروغ دیاعمران خان کو عوام نے کرپشن کے خاتمے کیلئے ووٹ دیے ہیں اب عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ھوئی ہیں میاں منظور احمد خان وٹو تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پریس کلب کی 50سالہ گولڈن جوبلی کی تقریب پر خطاب کرتے ھوئے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظوراحمد خان وٹونے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ھے اس لیی ہمیںشرح خواندگی میں اضافی کرنا ہوگا اپنے وزارت اعلی کے دور میں صوبہ پنجاب کے پچاس ہزارسکولوں میں پچاس ہزار انگلش ٹیچرز بھرتی کیے اور پہلی کلاس سے انگلش کی تعلیم کا آغاز کیا اگر سابقہ حکومتوں نیلٹریسی پر توجہ دی ہوتی تو آج لٹریس ریٹ /58کی بجائے /98 فیصد ھوتا چوبیس کے قریب سابق وزرااعلی کو اکٹھا کرکے ایک فورم بنایا ھے اپنے تجربات سے ملک وقوم کو فائدہ پہنچایا جائے اپنے وزراتاعلی کے دور میں طبقاتی نظام کا خاتمہ کیااوکاڑہ کے صحافی مثبت صحافت کو فروغ دیکر ملکی ترقی میںاپنا کر دار ادا کریں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں