اوکاڑہ، پولیس نیواردات کی نیت سے چھپے بیٹھے تین ڈاکو گرفتارکر لئے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:38

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پولیس نے تین ڈاکو گرفتارکر لئے ڈاکو واردات کی نیت سے چھپے بیٹھے تھے ملزمان سے ایک کلاشنکوف دو پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ تین ڈاکورات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے اطلاع ملنے پر چک نمبر30/1ALمیں ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو اشرف عرف اچھو ہرن، وسیم عرف وسیمی،اشفاق عر ف بگھی کو گھیرا ڈال کر گرفتار کرلیا، ملزمان سے ایک کلاشنکوف دوپسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لی گئیں، جبکہ ان کے تین ساتھی ریاست علی ،غلام مصطفی ولد ماہم علی اور غلام مصطفی ولد برہان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکو پولیس کومتعدد مقدمات میں مطلوب تھے دوران تفتیش مال مسروقہ برآمد ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں