اوکاڑہ، ٹرک ڈرائیور کے اکاونٹ سے دو کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن، ایف بی آر کا نوٹس

منگل 21 مئی 2019 18:10

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ٹرک ڈرائیور کے اکاونٹ سے دو کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن، ایف بی آر نے پندرہ مئی تک طاہر نامی ڈرائیور کو معلومات فراہم اور ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ سے بھی ایک ٹرک ڈرائیور طاہر کے اکاونٹ سے دو کروڑ روپیے ٹرانزیکشن کا کیس سامنے آگیا جس پر ٹرک ڈرائیور کو ایف بی آر کی جانب سے پندرہ روز کے اندر تمام معلومات اور ٹیکس جمع کراونے کا نوٹس جار ی کردیا گیا ہے، ٹر ک ڈرائیور نوٹس ملتے ہی پریشان ہوگیا اور اسکا کہنا ہے کہ میں نے تو زندگی میں کسی بینک میں بھی کبھی اکاونٹ ہی نہیں کھلوایا، ٹرک ڈرائیور طاہر نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں