اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی چار مختلف وارداتوں میں چھ خواتین سمیت نو افراد شدید زخمی

منگل 21 مئی 2019 21:31

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) لڑائی جھگڑے کی چار مختلف وارداتوں میں چھ خواتین سمیت نو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ لدھیوال کے رہائشی محمد اشرف اس کی ولادہ شریفاں اور بھابھی شاہین بی بی کو سابقہ رنجش پر محمد نعیم، نور اور رانی بی وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں نواحی قصبہ شہینوال کے رہائشی احمد حسن اور اس کی بیوی کو سابقہ رنجش پر محمد معظم، محمد اقبال، محمد اتفاق، مختار، ممتازاور جایود وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

تیسری واردات میں نواحی قصبہ بصیر پور کے رہائشی ارشاد علی اس کی والدہ کنیز بی بی اور نانی رشید بی بی کو عبدالطیف اور سراج احمد نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 43ڈی کے رہائشی عالم شیر کی بیوی شہناز بی بی کو یوسف، جعفر، وحید، غلام فریداور فیاض نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں