اوکاڑہ میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 20:18

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) اوکاڑہ میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عزا داروں اور ماتمی جلوس کے روائتی راستوں کے حوالہ سے مختلف بازار اور مارکیٹیں بند رکھی گئیں ۔ ڈ سٹر کٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیر خان نے حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائز ہ لیا۔

ا س موقع پر انہوں نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ جب تک تمام عزاداران اپنے گھروں کو چلے نہ جائیں تمام اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جلوس میں شامل ہو تو اس کی فزیکلی تلاشی لی جائے ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے عزاداروں سے سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق بھی پوچھا جس پر عزاداروں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طر ح دس محرم الحرام کے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات تھے چہلم کے مو قع پر اس سے زیاد ہ سیکورٹی کے اقدامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان نے جلوس میں شامل ہونے والے اہم مقامات پر اپنی نگرانی میں فزیکل چیکنگ کروائی اور اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چہلم کی ڈیوٹی بہت اہم ہے اور تمام افسران واہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں