ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 18:08

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2020ء) : حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زما ن لک کی نگرانی میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتما م دفتر سے جسٹر بائی پاس تک ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سجاد احمد چوہدری نے کی۔اس موقع پر پاپولیشن ویلفیئرآفیسر سجاد احمد نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اسی حدیث پر عمل پیرا ہو کر ہم بے شمار بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں لہذا ڈینگی ایک خطرناک وائرس ہے جو ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے پھیلتا ہے ہمیں چاہئے کہ پانی کے برتن کو ڈھانپ کر رکھیں،فریج کی ٹرے،کولر،اے سی،گملے ،پانی کی ٹینکیاں کو باقاعدگی سے صاف کریں،پورے آستین والے کپڑے استعمال کریں،شدید سردرد اور بخار ،فلو،کمر،جسم اور جوڑوں اور آنکھوں میں درد،جسم پر لال دھبوں کا ظاہر ہونا،ناک اور منہ سے خون کا جاری ہونا،ڈینگی کی علامت ہو سکتی ھے، لہذا ان علامات کے ظاہر ہونے پر قریبی ہسپتال جائیں یا مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں کے اندر اور اردگرد کھڑے ہوئے پانی کو فوراً ضائع کر دینا چاہئے اور گھر میں کاٹھ کباڑ،فالتو سامان ،پرانے ٹائر فوری تلف کر دیں اور سامان کا خاص خیال رکھیں،گھروں میں جالیاں لگوائیں،احتیاطی تدابیر ہی ڈینگی کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی ریلی کا مقصدلوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو میری سٹوپ سوسائٹی کے خضر حیات کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں