اوکاڑہ : لڑائی جھگڑے کے واقعات ، پانچ خواتین سمیت سات افراد زخمی ، پولیس نے 22ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا

منگل 17 نومبر 2020 23:19

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) اوکاڑہ کے گرد ونواح میں لڑائی جھگڑے کے چار واقعات میں پانچ خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے پولیس نے 22ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ساجدہ پروین سکنہ 24ٹوایل پر بشیر احمد کے بیٹوں انور اور افضل دیگر دو افراد نے تشدد کیا باجوہ کالونی کی رہائشی رضیہ بی بی پر عثمان عرف شانی ، روزینہ بی بی وغیرہ پانچ افراد نے تشدد کیا نواں کوٹ جاگیر کی رہائشی مسر ت بی بی شمائلہ بی بی اور محمد جاوید پر چھ افراد ظفرا قبال، ناظم، اکبر علی وغیرہ نے تشدد کیا اظہر حسین سکنہ 44ایس پی اور اس کی والدہ نسرین بی بی پر عابد ، کنیز بی بی ثریاوغیرہ نے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں