حویلی لکھا،پٹرولنگ چیک پوسٹ کے ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹ لیا، پولیس بے خبر

بدھ 17 فروری 2021 17:51

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب ڈاکو ناکہ،مسافر آتے گئے نامعلوم ڈاکوو،ْں کے ہاتھوں لٹتے گئے پولیس کو کانوں خبر نا ہوئی ،ڈاکو فائرنگ بھی کرتے رہے نقدی وموبائل فونز سے محروم ہونے والے متاثرین میں مقامی رپورٹرز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب بھومن شاہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم ڈاکوو،ْں نے ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹنا شروع کردیا ڈاکوو،ْں کی جانب سے خوف وہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ بھی کی گئی تاہم پٹرولن پولیس سمیت علاقہ تھانہ حدود پولیس بھی بروقت جائے واردات پہ نا پہنچ سکی جس کے سبب ڈاکو لوگوں کو نقدی ،موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم کرکے چلتے بنے ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والوںمیں مقامی رپورٹر یوسف شاہد،نعیم،اظہر چوھدری اور شمس الحق بھی شامل ہیںمتاثرین نے بتایا کہ سفاک ڈاکو ناصرف انہیں لوٹتے رہے بلکہ شدید تشدد کا بھی شکار بنایا گیا عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت حکام بالا سے شہریوں کے جان ومال کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں