حجرہ شاہ مقیم،مزاحمت پر ڈاکوئوں نے ایک بھائی قتل کر دیا ،دوسرا شدید زخمی

بدھ 1 ستمبر 2021 22:17

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میںمزاحمت پر ڈاکوئوں نے ایک بھائی قتل کر دیا ،دوسرا شدید زخمی،ڈاکو پانچ لاکھ کے مویشی لوٹ کر فرار ہو گئے،ایس پی انوسٹی گیشن موقع پر پہنچ گئے ،انچارج سی آئی اے کی سربراہی میں سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں کائونی کے قریب واقع کھوہ احمد دین پر گزشتہ رات ڈاکوئوں نے دھاوا بول دیا اور دیواریں پھلانگ کر اند ر داخل ہوئے تو وہاں رکھوالی کیلئے سوئے احمد علی اور اسکے بھائی محمد یوسف کی آنکھ کھل گئی جس پر ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں باندھ دیا اور مزاحمت کرنے پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے احمد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈاکو پانچ لاکھ روپے مالیت کے مویشی کھول کر زبردستی لوڈر ڈالہ میں ڈال کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، آن لائن کے مطابق سنگین واردات کی اطلاع پر ایس پی انوسٹی گیشن عبداللہ لک اور ڈی ایس پی دیپالپور شبیر وڑائچ موقعہ پر پہنچ گئے اور جائے واردات کا جائزہ لینے کے بعد لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور مقدمہ درج کر کے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے دیپالپور طاہر وحید جٹ کی سربراہی میں سپیشل ٹاسک فور س تشکیل دیدی گئی جو ملزمان کا سراغ لگا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں