محکمہ لائیو سٹاک اوراسپیشل برانچ کا مشترکہ چھاپہ ،26من مردہ مرغیوں کاگوشت برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 31 مئی 2022 22:05

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) محکمہ لائیو سٹاک اوراسپیشل برانچ کا مشترکہ چھاپہ 26من مردہ مرغیوں کاگوشت برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان مردہ مرغیوں کاگوشت ستگھرہ سے لاہورسپلائی کرنے کے لیے لے جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں اسپیشل برانچ اور محکمہ لائیو سٹاک نے گذشتہ روزمشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اندرون جی ٹی روڑنادراآفس کے قریب ایک ہنڈائی ڈالہ نمبرایل ای ٹی 6890 کو روک کر26من مردہ مرغیاں برآمد کرکے تین ملزمان محمد طارق سکنہ بورے والافلک شیر سکنہ پھولنگراورحسن سکنہ خانپورکو گرفتارکرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں