پرائس مجسٹریٹس کا ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصرکے خلاف بھر پور کریک ڈائون

منگل 7 جون 2022 23:39

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کا ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصرکے خلاف بھر پور کریک ڈائون، پرائس مجسٹریٹس نے رواں ماہ میں 1ہزار 766انسپکشن کیں اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 4لاکھ 70ہزار جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 5دکانوں کو سیل بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشو ں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں